وزیر خزانہ کی پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی کی پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کی تعریف ،امید ہے کمپنی اپنے منصوبوں کو وسعت دے گی ، اسحا ق ڈار کا اجلاس سے خطاب ،کمپنی کے مضاربہ فنڈ کے اجراء کا کام حتمی مرحلہ میں ہے یہ فنڈ2015ء میں قائم کردیا جائے گا ،ایم ڈی کی بریفنگ
اتوار 25 جنوری 2015 21:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درج کے کاروبار کیلئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کمپنی اپنے منصوبوں کو وسعت دے گی۔ وہ اتوار کو پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اس موقع پر کمپنی کی ایم ڈی عائشہ عزیز نے کہا کہ کمپنی نے8 سال قبل تین ارب روپے سے سرمایہ کاری کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سرمایہ کاری کا حجم9 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے پہلی ایس ایم ای برانچ کا افتتاح 2014ء میں لاہور میں کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے مختلف حصوں میں ایس ایم ای برانچیں بڑھائے گی۔
ایم ڈی عائشہ عزیز نے کہا کہ کمپنی کے مضاربہ فنڈ کے اجراء کا کام حتمی مرحلہ میں ہے یہ فنڈ2015ء میں قائم کردیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی کی ایس ایم ایز فنانسنگ اور ایم ای کے لئے فنانسنگ اور اس کی 100 فیصد واپسی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کمپنی پاکستان میں اپنی فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دے گی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.