بجلی بحران پر وزیر اعظم نے بھی ایکشن لے لیا

پیر 26 جنوری 2015 10:48

بجلی بحران پر وزیر اعظم نے بھی ایکشن لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) وزیر اعظم نے بجلی کے بحران کے پیش نظر آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گذشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں بریک ڈاوٴن پر بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاوٴن کے بعد بجلی کی سپلائی میں بہتری آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں دہشتگردی کے تین واقعات کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جن میں دو واقعات گذشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جمعہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا جسے اوگرا نے تیرہ گھنٹوں کے بعد بحال کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ دیر تک بجلی کی فراہمی میں بھی بہتری آ جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ اوچ میں خرابی کے باعث گڈو پاور پر لوڈ بڑھنے کے باعث پلانٹ ٹرپ کر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا اس موقع پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر کو ہبگامی بنیادوں پر بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :