جماعت اسلامی کو ملا ایم کیو ایم کی جانب سے کرارا جواب

پیر 26 جنوری 2015 11:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین پر تنقید کی جس پر ایم کیو ایم نے شدید رد عمل اختیا ر کیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملین مارچ کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلی فرانس کے قونصل خانے جا رہی تھی نہ کہ نائن زیرو۔ سراج الحق کے اس بیان پر ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سب جا نتے ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کے ملزمان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اس غیر جمہوری رویے کی وجہ سے ہی پورے ملک میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔