سلمیٰ آغا اور ندیم طویل عرصہ بعد فلم ”ہجرت“ میں اکٹھے ہوگئے

پیر 26 جنوری 2015 11:25

سلمیٰ آغا اور ندیم طویل عرصہ بعد فلم ”ہجرت“ میں اکٹھے ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا اور ندیم طویل عرصہ بعد فلم ”ہجرت“ میں اکٹھے ہوگئے۔تفصیل کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا اور ندیم بیگ کو ہدایتکار فاروق مینگل نے زیرتکمیل فلم ” ہجرت“ میں اہم کرداروں میں کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ پاکستان اور یورپ میں کی گئی ہے، اس کی دیگر کاسٹ میں ایوب کھوسو، زیب رحمان، جمال شاہ، نعمان اعجاز، رابعہ بٹ اور اسد زمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا اور ندیم اکٹھے ”بازارح سن“ سمیت چند ایک فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ سلمیٰ آغا کا کہنا ہے کہ ”ہجرت“ جیسی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرسکتی ہیں ، یہ ایک بہترین پراجیکٹ ہے جس میں ندیم بیگ کے ساتھ ایک عرصہ بعد کام کرنا اچھا لگا۔

متعلقہ عنوان :