پنجاب میں خسرہ سے بچاوٴ مہم کا آغاز، دو کروڑ اسی لاکھ بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے۔

پیر 26 جنوری 2015 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) خسرہ سے بچاوٴ کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، خسرہ سے بچاوٴ کی خصوصی مہم 9 فروری تک جاری رہے گی۔ جس میں چھ ماہ سے دس سال تک کے بچوں کو انجکشن لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اسپتالوں، ہیلتھ سنٹرز اور سرکاری ڈسپنسریز میں خسرہ سے بچاوٴ کی انجکشنز لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 16ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں اور گلی محلوں میں جا کر بچوں کو ٹیکے لگائیں گی خسرہ کی اس مہم میں بین الاقوامی ایجنسیوں کے علاوہ حکومت پنجاب نے بھی مالی معاونت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :