مصر ‘ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی

پیر 26 جنوری 2015 12:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) مصر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی طبی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ‘ درجنوں مظاہرین ان جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں۔زیادہ تر ہلاکتیں قاہرہ کے مشرقی علاقوں میں ہوئی ہیں جو کالعدم جماعت اخوان المسلمین کا گڑھ ہیں۔

پولیس نے 400 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ۔

(جاری ہے)

یہ مظاہرے مصر میں اس انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ہوئے جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک ملک کر حکومت کرنے والے صدر حسنی مبارک کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔گذشتہ سال بھی اس موقع پر درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔رواں برس انقلاب کی سالگرہ سے قبل مصر کے اہم شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ دارالحکومت قاہرہ میں اہم مقامات تک عوام کی رسائی روک دی گئی تھی۔مصری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مظاہرین کا تعلق قاہرہ کے علاوہ شمالی شہر اسکندریہ سے تھا۔پولیس کے مطابق دو شدت پسند دریائے نیل کی ڈیلٹا کے علاقے میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہونے سے ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :