نائجیریا ‘فوج نے مشرقی شہر مائیدوگوری پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجووٴں کے حملے کو پسپا کر دیا

پیر 26 جنوری 2015 12:04

ابو جا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)نائجیریا میں فوج نے ملک کے اہم شمال مشرقی شہر مائیدوگوری پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجووٴں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شہر کے نواح میں جنگجووٴں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی میں عام شہریوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مائیدوگوری نائجیریا کا وہ شہر ہے جہاں گذشتہ عرصے میں بوکوحرام کے حملوں سے بچنے کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد منتقل ہو چکی ہے۔

دو روز قبل صدر گْڈلک جوناتھن نے بھی شہر کا دورہ کیا تھا۔بوکوحرام کے حملے کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا اور شہریوں نے بتایا کہ شہر کی سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور وہاں صرف فوج اور پولیس کے اہلکار اور مقامی نوجوانوں کے جتھے گشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر تازہ اطلاعات کے مطابق جنگجووٴں نے مائیدوگوری کے شمال میں مونگونو نامی بڑے قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

گذشتہ چند ہفتوں سے بوکوحرام کے بدستور حملوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ نائجیریا میں ہزاروں عام شہریوں کو ’بہت بڑے خطرے‘ کا سامنا ہے۔یک دوسرے رہائشی نے کہاکہ عملی طور پر تمام شہر بند ہو چکا ہے، تمام کاروبار بند ہے اور سڑکوں پر کوئی گاڑی نظر نہیں آ رہی’ہر شخص اپنے گھر میں دبک کے بیٹھا ہوا ہے، اور باہر صرف عام شہری پہرے دے رہے ہیں