لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 12:06

بن غازی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا ہے۔لیبیا کے وزیرداخلہ عمر الزانکی نے بتایا کہ ملک کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسن الصغیر کو مشرقی شہر البیضاہ کے ایک ہوٹل سے مسلح افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک لیبیا میں معمر قذافی کے نکالے جانے کے بعد ملک میں اقتدار کے حصول کیلئے مختلف گروں کی حمایت یافتہ دو مختلف حکومتیں اوراسمبلیاں کام کررہے ہیں۔

ادارے کے مطابق لیبیا میں اغوا کی کارروائیاں ایک عام سی بات ہے۔لیبیا کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے وزیراعظم عبداللہ التھینی اوران کی کیبنٹ ملک کے جنوبی حصے پرحکومت کررہی ہے جن کو ایک مسلح گروپ لیبیا ڈان کی حمایت حاصل ہے۔مذکورہ مسلح گروپ نے ملک کے دارلحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے بعد پرانی اسمبلی کو دوبارہ بحال کرکے نئی حکومت قائم کی جسے جنرل نیشنل کانگریس اسمبلی کا نام سے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :