کرکٹ ورلڈ کپ ،انضمام الحق ،عبدالقادر اور عامر سہیل 3،3مرتبہ مین آ ف دی میچ رہے

پیر 26 جنوری 2015 12:10

کرکٹ ورلڈ کپ ،انضمام الحق ،عبدالقادر اور عامر سہیل 3،3مرتبہ مین آ ف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔جنوری 2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپس میں قومی کھلاڑی اب تک 64میچز میں 39مین آف دی میچ اپنے نا م کر چکے ہیں ۔ 1975ء سے 2011ء تک کے ورلڈ کپ ایڈیشنز میں پاکستان نے اب تک 64میچز کھیلے ہیں جن میں سے 36میں اسے فتح نصیب ہوئی ۔پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی عبدالقادر ،عامر سہیل اور انضمام الحق 3،3مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان ، جاوید میانداد ، وسیم اکرم ،محمد یوسف ،ظہیر عباس ،مشتاق احمد ،سلیم ملک شاہد آفریدی اورعمر اکمل یہ اعزاز اب تک 2،2مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں۔1،1مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر نے والوں میں شعیب اختر ، سرفراز نواز ، سعید انور ، وقار یونس ، اظہر محمود ، آصف اقبال ،محسن خان ، صادق محمد،محمد حفیظ ،سلیم یوسف ، عمران نذیر اور عمر گل شامل ہیں ۔