ملائیشین ایئرلائن کی ویب سائیٹ ہیک ، اہم راز جلد ہی شیئرکریں گے:ہیکرز کا پیغام

پیر 26 جنوری 2015 12:14

ملائیشین ایئرلائن کی ویب سائیٹ ہیک ، اہم راز جلد ہی شیئرکریں گے:ہیکرز ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) چھپکلی سکواڈ (Lizard Squad)نے ملائیشین ایئرلائن کی ویب سائیٹ ہیک کرلی ہے اور یہ گروپ اب اپنے آپ کو داعش سے منصوب کرتاہے ،ہیکرز کاکہناہے کہ اُنہیں کچھ اہم رازملے ہیں جو وہ جلد ہی عوام سے شیئرکریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائنز کی ہیک شدہ ویب سائیٹ پر ”404۔ طیارہ لاپتہ“ لکھاگیاہے جو ممکنہ طورپر گذشتہ سال لاپتہ ہونیوالے ملائیشین ایئرلائن کے طیارے ایم ایچ 370اور یوکرین میں مارگرائے جانیوالے ایم ایچ 17کی طرف اشارہ ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹرپراپنے ایک ٹوئیٹ میں ’لزرڈسکواڈ‘کاکہناتھاکہ اُنہیں کچھ چیزیں ملی ہیں جو وہ جلدہی شیئرکردیں گے تاہم ملائیشین ایئرلائن کاکہناتھاکہ اس کا سرور ٹھیک ہے اور تمام صارفین کو ڈیٹا محفوظ ہے ، معاملہ حل کرلیاگیاہے، بائیس گھنٹوں کے اندر ویب سائیٹ مکمل طورپر بحال کردی جائے گی جس کے بعد سے مسافر ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے ٹکٹ بک کراسکیں گے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ’چھپکلی سکواڈ‘ کا لوگوبھی ویب سائیٹ پرچھوڑا گیا اور ویب سائیٹ کا ایڈریس کھلتے ہی ازخودایک گانا چلناشروع ہوجاتاہے جو چھپکلی سکواڈ کی تازہ کامیابی کے جشن کے طورپر اپ لوڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :