بلوچستان میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

پیر 26 جنوری 2015 12:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بلوچستان میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔شاٹ فال 1500میگاواٹ تک پہنچ جانے بعد کیسکو نے کوئٹہ میں بارہ گھنٹے جبکہ دیگر28اضلاع میں بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں کوئٹہ آنے والی دونوں ٹرانسمیشن لائینیں تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 29اضلاع میں بجلی کی کل طلب 1650 میگاواٹ کے مقابلے میں صرف 150 میگارواٹ بجلی دستیاب ہے۔ 1500 میگاواٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یومیہ دس سے بارہ گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 28اضلاع کو یومیہ صرف دد گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :