تھرپارکر میں موت کا رقص جاری،مزید2 بچے جاں بحق ہوگئے،رواں ماہ تعداد 57 ہوگئی

پیر 26 جنوری 2015 12:20

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔رواں ماں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز تھرپارکر ہسپتال میں غذائی قلت سے مزید2بچے جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ادھر سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکتیں غذائی قلت سے نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرکی صورت حال پر 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کرے گی جس سے ساری صورت حال واضح ہوجائے گی