امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ میں 29مجموعی گولز کا نیا ریکارڈ بن گیا

پیر 26 جنوری 2015 12:21

امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ میں 29مجموعی گولز کا نیا ریکارڈ بن گیا
اوہائیو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔جنوری 2015ء ) امریکن نیشنل آئس ہاکی لیگ کے دلچسپ میچ میں ٹیموں کی جانب سے 29گولز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست او ہائیو میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ کے ایک میچ میں جوناتھن ٹوز اور نک فولگنو کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا ۔ٹوز کی ٹیم نے فولگونو کو 12کے مقابلے میں 17گولز سے شکست دے کر نہ صرف مقابلہ اپنے نام کیا بلکہ میچ میں ٹیموں کی جانب سے 29مجموعی گولز نے لیگ میں نئی تاریخ بھی رقم کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے 24سالہ کھلاڑی جون ٹیواریز نے 4جبکہ جیکب نے 3گولز سکور کیے ۔

متعلقہ عنوان :