بنوں ، متا ثرین شما لی وزیر ستان کے لئے قائم کیمپوں میں سہولتوں کا فقدان

پیر 26 جنوری 2015 12:24

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) نوں میں فلاحی اداروں کی طرف سے متا ثرین شما لی وزیر ستان کے لئے مختلف مقامات پرکیمپ قائم کیے گئے ہیں۔متاثرین کی شکایت ہے کہ ان کیمپوں میں سہولتوں کا فقدان ہے اور10 لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز کیلیے یہ کیمپس نا کا فی ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے10لاکھ سے زائد متاثرین کے لئے بنوں میں فلاحی اداروں کی جانب سے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔حکومت کی طرف سے صرف ایک کیمپ بکا خیل میں قائم کیا گیا ہے جہاں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین فلاحی کیمپوں کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن یہاں بھی سہو لتوں کا فقدان ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں بہت سے ایسے خاندان ہیں جو شناختی کارڈ میں دہرے پتے کی وجہ سے راشن اور رقم سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :