کھوئی رٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ جاری ‘دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا‘ کاروبار زندگی مکمل جام

پیر 26 جنوری 2015 12:29

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کھوئی رٹہ میں منگلا اور گریڈاسٹیشن سے باری باری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ جاری دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا کاروبار زندگی مکمل جام عوام فاقوں پر مجبور ہاتھ اٹھا کر واپڈا کو بدعائیں حکومت لوڈشیڈنگ ختم کروانا تو دور کی بات لوڈشیڈنگ کم کروانے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بدترین لوڈشیڈنگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو شیٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کریں گے سڑکوں کو بند کر کے حکومت اور واپڈا کے خلاف دھرنا دیں گے جب تک لوڈشیڈنگ کو کم نہیں کیا جائے گا سڑکوں پر ہی بیٹھے رہیں گے عوام علاقہ کی دھمکی تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر کی طرح کھوئی رٹہ میں بھی بجلی کا بحران شددت اختیار کر گیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا جس سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے کھوئی رٹہ میں مختلف شعبہ جات کمپیوٹر شاپس مالکان ، ٹیلرز شاپس مالکان ، ویلڈرز شاپس مالکان ، شہریوں و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہیں کاروبار بند ہو چکے ہیں بجلی کئی کئی گھنٹے منگلا سے بند رہتی ہے اور جب منگلا سے بجلی فراہم کی جاتی ہے تو 20 منٹ کے بعد گریڈاسٹیشن سے بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کے برابر ہے اور کاروبار بند ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر منگلا سے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے تو گریڈ اسٹیشن سے لوڈشیڈنگ بند کی جائے تاکہ عوام کو کچھ گھنٹے تو بجلی مل سکے لیکن حکومت آزاد کشمیر میں لوڈشیڈ نگ ختم کروانے کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے پر لوڈشیڈنگ کو کم کروانے میں بھی مکمل ناکام ہے واپڈا تو سفید ہاتھی ہے واپڈا نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ اگر گریڈاسٹیشن سے اضافی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیا گیا اور لوڈشیڈ نگ کو کم نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے پہیہ جام شیٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے حکومت اور واپڈا کے خلاف دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم سڑکوں سے نہیں اٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :