کراچی،گیند لگنے سے کرکٹر جاں بحق

پیر 26 جنوری 2015 12:31

کراچی،گیند لگنے سے کرکٹر جاں بحق
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔جنوری 2015ء ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس اور ہسپتال آفیشلز کے مطابق لڑکے مائی ہاوا گوٹھ میں واقع میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران فاسٹ باؤلر کی جانب سے پھینکا گیا انتہائی تیز گیند 18سالہ ذیشان محمد کے سینے میں لگا جس پر اسے فوری طور پر نزدیگی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ پولیس سٹیشن غلام رسول راج پور کے مطابق لڑکے کے والدین نے کیس کی پیروی کر نے سے انکا ر کر تے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی بھی اجازت نہیں دی اور لاش ساتھ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :