عمران بخاری کی نئی ڈرامہ سیریل ”باغ بہار “کی سرگوھا کے نواحی علاقوں میں عکس بندی جاری

پیر 26 جنوری 2015 12:35

عمران بخاری کی نئی ڈرامہ سیریل ”باغ بہار “کی سرگوھا کے نواحی علاقوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ٹی وی کے مقبول اداکار و ماڈل عمران بخاری کی نئی ڈرامہ سیریل ”باغ بہار “کی سرگوھا کے نواحی علاقوں میں عکس بندی جاری ہے جس میں پی ٹی وی کے سینئر اور جونےئر فنکار حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرگودھا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار عمران بخاری نے کہا کہ میں ڈرامہ سیریل میں مرکزی نویت کا کردار کررہاہوں اور ڈرامہ کا سکرپٹ انتہائی معیاری اور اصلاحی ہے ۔

ہدایتکار الیاس چوہدر ی بڑے منجھے ہوئے اور با اصلاحیت انسان ہیں اور تمام فنکاروں نے اپنے کردار سے خوب انصاف کیا ہے ۔ ڈرامہ سیریل کے دیگر فنکاروں میں کامران مجاہد ،اور نگ زیب لغاری ،راحیلہ آغا ،ببرک شاہ کنزہ ملک ،رمیزہ اور وہاج شامل ہیں ۔مذکورہ جلد پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائے گا ۔