امریکی میڈیا نے صدر براک اوباما کے بھارتی دورے کو نظر اندار کر دیا

پیر 26 جنوری 2015 12:50

امریکی میڈیا نے صدر براک اوباما کے بھارتی دورے کو نظر اندار کر دیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)امریکی میڈیا نے صدر براک اوباما کے بھارتی دورے کو نظر اندار کر دیا، امریکی اخبارات نے سعودی عرب اور داعش کے متعلق خبریں شائع کیں جبکہ ٹی وی پر موسم کی خبروں کو زیادہ اہمیت دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر امریکی صدر اوباما ہی چھائے رہے ، تاہم ان کے اپنے میڈیانے کوریج سے گریز کیا۔ اخبار نے سعودی شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کی نمایاں سرخی شائع کردی۔ نیویارک پوسٹ، واشنگٹن ٹائمز سمیت دیگر اخبارات نے بھی خبر کو کوئی اہمیت نہیں دی ‘ مقامی ٹی وی چینلز پر موسم کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور اوباما کے دورہ بھارت کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔