سینئر صحافی اور کالم نگار عبدالصمد خان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں

پیر 26 جنوری 2015 12:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)سینئر صحافی اور کالم نگار عبدالصمد خان کو جان سے مارنے اور سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں- تفصیلات کے مطابق ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل کے ایڈیٹرعبدالصمد خان اپنے اخبار میں ”سچی بات“ کے نام سے کالم لکھتے ہیں-انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور معصوم جانوں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر اپنا قلم اٹھایا اور پاکستان میں دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے لکھنا شروع کیا وہ اپنے قارئین کیلئے اپنے کالموں میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے اور حکومتی اور عسکری کارروائیوں کا اکثر ذکر کرتے رہتے ہیں اور جہاد کے بارے میں بھی لکھتے ہیں لیکن ان کی یہ تحریریں دہشت گردوں کو ہضم نہیں ہوئیں اور چند ہفتے پہلے ایک دھمکی آمیز خط دفتر کے ایڈریس پر موصول ہواجو نامعلوم طالبان کی طرف سے تھا جس میں واضح طور پر عبدالصمد خان کو سخت دھمکیاں دی گئیں ہیں اور ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کو بھی سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر اہل خانہ نہایت تشویش میں مبتلا ہیں-انہوں نے حکمرانوں سے استدعا کی ہے کہ ہمارا بھائی وبیٹا تو اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے لہذا ہمیں اور عبدالصمد خان کو تحفظ فراہم کیا جائے-