Live Updates

عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس 30 جنوری کو طلب کرلیا

پیر 26 جنوری 2015 12:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس 30 جنوری کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کا معاملہ زیر غور آئے گا، جہانگیر ترین اور اسد عمر مذاکرات میں ڈیڈ لاک پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائیگا کمیٹی عدالتی کمیشن قائم نہ ہونے پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے کمیشن کی رپورٹ پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے معاملات پر بھی غور کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :