Live Updates

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ‘خورشیدشاہ کی پھر پیشکش

پیر 26 جنوری 2015 12:54

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں ‘خورشیدشاہ کی ..

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک بار پھرکہا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار تو تیار ہیں بس شاہ محمود قریشی کے جواب کا انتظار ہے، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان سرد مہری ختم کرنے کے ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ بیک وقت 16 گرڈ اسٹیشن ٹرپ نہیں ہو سکتے، بجلی کا بحران فرنس آئل کی وجہ سے ہوا ایم کیو ایم بادشاہ ہے، بادشاہوں کو جواب نہیں دیا جاتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :