قومی سلامتی ،آزادی وخود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ یا دباؤ قبول نہیں کرینگے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار
پیر 26 جنوری 2015 12:59
شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ ،بھارت او ر چین سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہا ں ہے تاہم قومی سلامتی ،آزادی وخود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ یا دباؤ قبول نہیں کرینگے امریکی صدرکے دورہ بھارت کے دوران ہو نیوالے معاہدوں سے پا کستان کو کو ئی فرق نہیں پڑے گا تاہم امریکی قیادت کو یہ با ت ضرور یا درکھنی چا ہئے کہ اس وقت پا کستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لا ئن کا کردار ادا کر رہا ہے جنوبی ایشیاء میں مستقل اور پا ئیدار قیا م امن کے لئے مسلہ ء کشمیر کا حل ہو نا ضروری ہے پاکستان نے ہمیشہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لا نے کے لئے اپنا مثبت و تعمیری کردا رادا کیا ہے مگر بھارت کی قیادت کی ہٹ دھرمی کے با عث تمام تصفیہ طلب مسا ئل تعطل کا شکار ہیں ہم آج بھی بات چیت کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مس ائل کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہا ں پنجاب پو لیس کے کرائم فا ئٹر ایس ایچ او مرید کے چودھری شبیر گجر کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے بعد شان مجتبیٰ احمد عبداللہ ہا ؤس میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، چودھری حسان ریا ض،چودھری سجادحیدر گجر ،لیگی رہنماء چودھری محمود اختر گو رایہ ،ملک نوید چو ہا ن ،صدر ڈسڑ کٹ جرنلسٹ ایسویسی ایشن الیا س گجر ،پر یس سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ندیم گورایہ،شیخ ندیم اور مسلم لیگ (ن) کینڈا کے نا ئب صدر سعید احمد ضیا بھی موجود تھے رانا تنویر حسین نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ با اعتماد دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ خطہ میں علاقائی تعاون کے ساتھ امن کے قیام کے لئے اپنا کردار اداکیا ہے انشا ء اللہ آئندہ ماہ چینی صدر کے دورہ پا کستان سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جو یقینی طور پر جنوبی ایشیاء مین طاقت کے توازن کو قائم کرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی عوام کے بہتر مستقبل کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا انہوں واضح کہا کہ ہم جنوبی ایشیاء میں کسی کی بھی با لا دستی کو قبول نہیں کرینگے اور نہ ہی اپنی قومی سلامتی پر کو ئی کمپرو ما ئز کرینگے ایک سوال کے جواب میں فاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاپاکستانی قیادت امریکی صدر کے دورہ بھارت کا بغور جا ئزہ لے رہی ہے پا کستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے جو قربا نیا دیں ہیں وہ ا س با ت کا واضح ثبوت ہے کہ پا کستان دہشت گردی کے نا سور کو ختم کرنے کے لئے مخلصانہ کو شش کررہا ہے آپریشن ضرب عضب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے دوسری طرف سا نحہ پشاور کے بعد قومی ایکشن پلا ن کی منظوری ،فوجی عدالوتں کے قیام سے بھی حکومت کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ ہو تا ہے ناہوں نے کہا کہ پاکستان بقائے با ہمی کا ملک ہے جو کسی بھی قسم کی جا رحیت اپنے اوپر مسلط نہیں ہو نے دے گا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جا رحانہ طرز عمل کیوجہ سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان ہو رہا ہے اور اس وقت دہشت گردی سے متاثر سب سے زیادہ پاکستان ہے جس کا امریکی عپدیداروں کو بھی بخوبی احسا س ہو نا چا ہئے ۔
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.