بھارت نے کشمیریوں کوآزادی نہ دی تووہ خودٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا،چوہدری محمدیٰسین

پیر 26 جنوری 2015 12:59

کوٹلی/چڑہوئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) آزادکشمیرکے سینئروزیر،سینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ بھارت نام نہادسیکولرازم اوربڑی جمہوریت ہونے کادعویدار ہے مگرکشمیریوں کے حق خودارادیت اورآزادی کے حق کوغصب کیے ہوئے ہے امریکی صدرباراک اوبامہ بھارت کوسلامتی کونسل کامستقل ممبربنانے کاعندیہ تودے رہے ہیں مگرامریکی صدرکوبھارت کے اندر اقلیتوں کے غصب کیے گئے حقوق اورکشمیریوں کے قتل عام اورزیادتیوں کابھی نوٹس لیناچاہیے کشمیرکے اندر67سال سے بھارت کی جانب سے ان کی نسل کشی کاسلسلہ جاری ہے اقوام متحدہ کی پاس کی گئی قراردادوں کوبھارت نظراندازکررہاہے توپھربھارت کوکس حیثیت سے سلامتی کونسل کامستقل ممبربنانے کی باتیں کی جارہی ہیں پوری دنیاکے اندرکشمیری بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں حریت قیادت ومقبوضہ کشمیرکی نڈرعوام کی قربانیاں رنگ لائینگی اورکشمیرآزادہوگاپی پی پی کی بنیادمسئلہ کشمیرپررکھی گئی موجودہ پی پی پی قیادت بھی کشمیرایشوپردوٹوک موقف رکھتی ہے چیئرمین بلاول بھٹونے ہرفورم پرکشمیرکی آزادی کی بات کی جس سے بھارت کوتکلیف ہوئی پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے دیگرآزادی پسندجماعتوں کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہی ہے کشمیرکی آزادی قریب ہے اگربھارت نے کشمیریوں کوآزادی نہ دی تووہ خودٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گاان خیالات کااظہارانہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پریوم سیاہ منائے جانے کی اپنے حلقہ انتخاب چڑہوئی اوردیگرمقامات پر مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانفارمیشن سنٹر کے مطابق سینئروزیرنے کہاکہ کشمیری جنگ جوقوم ہیں جس نے اپنی آزادی کی تحریک پتھروں اورڈنڈوں کے زورپرشروع کی آج کشمیری بھارت کی10پیراملٹری افواج کے سامنے سینہ سپرکھڑے ہیںآ خری کشمیری تک آزادی کی جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ امریکہ دوغلی پالیسی ترک کرے وہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کااعتراف کرے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بھارت امریکہ کاپارٹنرنہیں بلکہ پاکستان امریکہ کاپارٹنرہے دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں بھارت نے نہیں دیں بھارت کادہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی کردارنہیں عالمی مدبرسیاستدان محترمہ بے نظیربھٹوسمیت پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت،فوجی افسران،سول افسران،ہمارے معصوم بچے اورنوجوان شہیدہوئے بھارت نے کیاقربانی دی بھارت توخودمقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کاارتکاب کررہاہے امریکہ کواس بات کانوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیربارے دوٹوک موقف اختیارکرتے ہوئے خطہ کوتباہی وبربادی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپناکرداراداکرے

متعلقہ عنوان :