اسلام آباد ہائیکورٹ،سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کیس کی سماعت کل ہوگی

پیر 26 جنوری 2015 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کیس کی سماعت کل منگل کے روز ہوگی۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ ملزم کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل میاں نذیر احمد‘ ملک محمد رفیق‘ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف پر مشتمل وکلاء کا پینل جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کی اس وقت کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس محمد انور خان کاسی نے اپیل منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری کئے گئے سزائے موت کے حکم نامے کو معطل کردیا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے جبکہ ممتاز قادری کیس کی سماعت تقریباً تین سال کے عرصے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔