سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 26 جنوری 2015 13:02

سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز آسٹریلیناوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیاکے شہر میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے راوٴنڈ میں امریکی سٹار سرینا ولیمز کا سامنا سپین کی گاربین ماگوروزا سے ہوا ، ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے کانٹے کے مقابلے میں سپینش حریف کو شکست دی۔ اٹھارہ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا نے دو چھ ، چھ تین اور چھ دو سے فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ سلواکیہ کی ڈومینیکا سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :