جھوٹے وعدے اور جھوٹی قسمیں کھانے والے کا انجام بہت برا ہوتا ہے‘اعجاز احمد میر

پیر 26 جنوری 2015 13:15

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اعجاز احمد میر نظریاتی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری عبدالمجید صدر پیپلز پارٹی اور وزیراعظم نے ریاست کے شہریوں اور پروٹیکیشن فورم میرپور کے سامنے قرآن پاک کی قسم کھا کر جھوٹے وعدے کر کے اپنی آخرت اور شہیدوں،غازیوں اور نظریاتی کارکنوں کی جماعت کا بیڑا غرق کر دیا ہے جھوٹے وعدے اور جھوٹی قسمیں کھانے والے کا انجام بہت برا ہوتا ہے چوہدری عبدالمجید اللہ تعالی سے ڈرتے ہوئے 2013کے بجلی بلات کے ٹیرف کی بحالی کا وعدہ فی الفور پورا کریں قرآن پاک کی قسم کھا کر اپنا وعد ہ پورا نہیں کر سکتے تو وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے دیں کیوں کہ ریاست کے آئین اور قانون میں کوئی جھوٹا شخص وزارت عظمی کے عہدے کا اہل نہیں ہو سکتا جھوٹے وعدے اور جھوٹی قسمیں کھا کر چوہدری عبدالمجید آئین اور قانون کی خلاف ورزی اور شہیدوں کی پارٹی کو بدنام کر رہے ہیں اعجاز احمد میر نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جب سے چوہدری عبدالمجید وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھے تب سے پارٹی کے دیرنیہ اور نظریاتی کارکنوں کو ان کا حق دینے کے بجائے ابن الوقت فصلی بیٹروں ،مسلم کانفرنس ،ن لیگ اور شہیدوں کی پارٹی سے غداری کرنے والوں (جنھوں نے جھنڈا پیپلز پارٹی کا نعرہ بھٹو شہید اور بے نظیر کا لگایا مگر ووٹ مسلم کانفرنس کو دیے)کو صوابدیدی پوسٹوں پر بٹھایا ہوا ہے ایسے غدار پارٹی کے اندر رہنے کے حقدار نہیں آج انہی غداروں کی وجہ سے پیپلز پارٹی نا صرف بدنام ہو رہی ہے بلکہ دن بدن اس پارٹی کا گراف نیچے کی طرف آرہا ہے وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید نے ساڑھے تین سالوں میں عام شہریوں سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ کرپشن ،رشوت،کمیشن،سفارش،نفرت اور جھوٹ کے ایسے بیج بو رہے ہیں حکومتی پانچ سال پورے ہونے پر ان بیجوں سے نکلنے والے پودوں کے ساتھ پھل نہیں صرف کانٹے ہی کانٹے نکلیں گے بلدیہ کے کینسل پلاٹوں کی بحالی کاوعدہ ،نظریاتی کارکنوں کو ایڈجسٹ کرنے کا وعدہ ،گریٹر واٹر کا وعدہ،ہر سیکٹر میں گیس دینے کا وعدہ ،سیوریج کی بحالی کا وعدہ ،پروٹوکول ختم کرنے کا وعدہ،ایم ڈی اے سے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ،سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ،بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ،تعلیم کا یکساں نظام رائج کرنے کا وعدہ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپ گریڈ کرنے کا وعدہ ایسے بے شمار وعدے جو آج تک وفا نہیں ہوئے چوہدری عبدالمجید کل کس منہ سے ووٹ مانگنے شہریوں کے پاس جائیں گے وزارت عظمی کا عہدہ اور کرسی عارضی ہے کتنے وزیراعظم آئے اور چلے گئے جنھوں نے عوام کی خدمت نہیں کی ان کو کوئی بھی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کرتا بلکہ ہوائی اعلان ،جھوٹے وعدے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کی پارٹی آج تانگے کی سواریوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے کاش آج بی بی زند ہ ہوتیں تو ہزاروں افراد کے سامنے جھوٹے وعدے کر نے والا پیپلز پارٹی کے دور میں وزیراعظم نہ ہوتا پیپلز پارٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو من مرضی سے پارٹی منشور کی دھجیاں بکھیرتا اس کو چلائے پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں ،غازیوں کا خون اور نظریاتی کارکنوں کا پسینہ شامل ہے اس پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کا مقدر رسوائی اور بدنامی کے سوا کچھ نہیں ۔

جےئے بھٹو،جےئے بے نظیر۔