خواجہ آصف نے اپنے لیے دعا کی درخواست کردی

پیر 26 جنوری 2015 13:19

خواجہ آصف نے اپنے لیے دعا کی درخواست کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی نے اپنے لیے صحافی سے دعا کی درخواست کردی ۔ بجلی کے بحران اور مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق بریفنگ کیلئے طلب کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرپانی وبجلی سے سوال کیا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہاتھا، کیا آپ کو کوئی نظرلگ گئی جس پر خواجہ آصف کاکہناتھاکہ آپ اس کے لیے دعا کریں لیکن اب یہ نہ چلادینا کہ پھر دعا کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ موجودہ دورحکومت میں تین دفعہ تقریباً ملک بھر میں بجلی بند ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :