میو ہسپتال میں بے بی ڈے کیئر سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) میو ہسپتال میں بے بی ڈے کیئر سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس سے ہسپتال میں کام کرنے والی خواتین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کی صورت میں درپیش بہت بڑا مسئلہ حل ہوگا۔

(جاری ہے)

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد، پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وقار احمد میاں ، میڈیکل سوشل آفیسر طاہرہ یاسر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار احمد میاں نے کہا کہ بے بی ڈے کیئر سنٹر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد ورکنگ وومن کو بڑی اچھی سہولت میسر آئے گی اور ان کا بچوں کی دیکھ بھال کا مسئلہ حل ہوگا۔