شادی سے انکار پر لڑکے نے لیا خطرناک بدلہ

پیر 26 جنوری 2015 13:30

نو شہرو فیروز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) شادی سے انکار پر 20 سالہ لڑکی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی متاثرہ لڑکی کا جسم ستر فی صد جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق نو شہرو فیروز کے رہائشی ساجد راجپوت نے لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور مسلسل انکار پر طیش میں آ کر لڑکے نے پٹرول چھڑک کر لڑکی کو نذر آتش کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے انتہائی نگہداشت کے وارد میں منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا جسم 70 فی صد متاثر ہوا ہے تاہم اس کا علاج کراچی میں ہی ممکن ہے پولیس نے ملزم ساجد راجپوت کو حراست میں لے لیا ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ عائد کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی متعدد مرتبہ ان کی بیٹی کو تنگ کرتا رہا ہے جس کے بعد اسے تنبیہہ کی گئی تھی اس نے اسی بات کو لے کر انتقام کے طور پر ان کی معصوم بیٹی کو نشانہ بنایا ہے۔