اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری تشویشنا ک ہے‘ ظہیر بھٹہ

پیر 26 جنوری 2015 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کی جانب سے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مہنگی بجلی مہنگی پیداواراور ملک میں مزید مہنگائی کا باعث بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اڑھائی روپے تک کا اضافہ غیر حقیقت پسندانہ ہے یہ منطق کہ بجلی کی تمام پیداواری لاگت عوام سے وصول کی جائے درست نہ ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ نیپرا پرائیویٹ پاور پلانٹ کی لاگت کو کل لاگت تصور کرتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بجلی پرائیویٹ پاور پلانٹ کے ساتھ ساتھ پن بجلی ذرائع سے بھی حاصل ہورہی ہے جس کی لاگت ڈیڑھ سے 2روپے تک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کی نسبت 2014میں پن بجلی گھروں سے پیداوار دگنی ہوگئی ہے پن بجلی سے حاصل ہونے والی بجلی پرائیویٹ پاور پلانٹ کی نسبت انتہائی سستی ہوتی ہے،نیزپٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث پرائیویٹ بجلی گھروں سے حاصل کردہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ہوئی ہے اس لیے اس سستی بجلی کا ریلیف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے انڈسٹریز اور عوام کو دیا جائے ۔اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے کمی کی جائے ۔تاکہ صنعتکار اور عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :