حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے‘ عابد حسین صدیقی

پیر 26 جنوری 2015 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے اورعوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت نے غریبوں کو زندہ درگور کردیا ہے اور ملک میں کوئی بھی ادارہ اپنے آئینی کردار ادا نہیں کررہا ،بجلی اور گیس کے بحران نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے حتیٰ کہ گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ،مہنگائی،بے روزگاری، بدامنی ،لوٹ مار اور قتل وغارت میں اضافہ نالائق حکمرانوں کے گڈ گورنس کے دعووٴں کی نفی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کا براحال اور ہسپتالوں میں ادویات نہیں۔

پوری قوم حکمرانوں کی بے حسی پر سراپا احتجاج ہے۔