پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ٹریک ٹوسطح پر بات چیت کی تصدیق کردی

پیر 26 جنوری 2015 13:36

جموں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ٹریک ٹوسطح پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے حاصل ہوئے منڈیٹ کو حکومت کی خاطر فروخت نہیں کریں گے ایک انٹرویو میں پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید نے کہا کہ ”مجھے اقتدار کی ہوس نہیں ہے اور نہ ہی مجھے وزیراعلیٰ کے عہدے کی لالچ ہے تاہم ریاست کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ضرورت پڑنے پر میں بی جے پی کے ساتھ بھی ہاتھ ملاسکتا ہوں“۔

پی ڈی پی سرپرست نے جموں میں پہلی بار حکومت سازی کے معاملے پراعتراف کیا کہ”بی جے پی کے ساتھ ٹریک ٹو سطح پر بات چیت جاری ہے اور اگر یہ کامیاب ہوئی تو فریقین کم سے کم مشترکہ پروگرام ترتیب دیں گے جس کے بعدحکومت سازی کے معاملے پر باضابطہ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائیگا“ ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا”کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ہمارا اتحاد صرف اصولوں اور نظریہ کی بنیاد پر ہی ہوگا“۔

پی ڈی پی سرپرست نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کی پارٹی اْس اعتما د کا سودا نہیں کرے گی جو حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران لوگوں نے پارٹی کیلئے ظاہر کیا ہی۔انہوں نے کہا کہ ”میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اْن معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا جن کی بنیاد پرلوگوں نے پی ڈی پی کو منڈیٹ دیا ہی“۔اس حوالے سے مفتی نے کہا کہ ”پی ڈی پی کا اپنا ایجنڈا ہے اور پارٹی اپنے بنیادی نظریہ کا سودا نہیں کرے گی جس میں مقررہ وقت کے اندر اندر افسپا کی واپسی اور پاکستان کے ساتھ بات چیت قابل ذکر ہی“۔

مفتی سعید نے کہا کہ پی ڈی پی کو اقتدار کی بھوک نہیں ہے اور حکومت کی خاطر اپنے اصولوں اور نظریہ کا سودا نہیں کر سکتی ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا” ہمارے نظریات اور ترجیحات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن تمام معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ تعمیر و ترقی ، سیاسی اور اقتصادی ایجنڈا کو آگے لیاجاسکی“۔مفتی کا کہنا تھا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں کا فیصلہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو ایک موقعہ فراہم کررہا ہی۔