بھارت مقبوضہ کشمیرمیں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا، ظفر اکبر

پیر 26 جنوری 2015 13:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے لہذا وہ مقبوضہ علاقے میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا ‘ کشمیری اپنے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم 67برس گزرنے کے باوجود اس نے اپنا یہ وعدہ پورا نہیں کیا۔ ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ بھارت کے حکمران اپنے وعدے پورے کرنے کے بجائے کشمیری کی مبنی بر حق آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کے باعث کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے نئی تکالیف اور پریشانیاں لے آتے ہیں کیونکہ ان مواقع پر مقبوضہ علاقے میں نام نہاد سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو سخت ہراساں کیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :