کراچی ائیر پورٹ حملہ کیس کی سماعت

مولانا فضل اللہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 26 جنوری 2015 13:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ائیر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ۔کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا فضل اللہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ،آئندہ سماعت پر ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی ائیر پورٹ پر حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔دوران سماعت ایک ملزم بھی پیش نہیں ہوا۔عدالت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا فضل اللہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :