تیل کی بڑھتی درآمد پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،موڈیز

پیر 26 جنوری 2015 13:44

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) تیل کی بڑھتی درآمد پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے جس سے ملکی بجٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے گھنٹی بجادی۔موڈیز انویسٹرز سروسز کا کہنا ہے کہ تیل کی زائد درآمد پاکستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ساتھ ہی برآمدات کے مقابلے میں درآمدات زائد رہنے سے ملکی ادائیگیوں کا بھی توازن بگڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

موڈیز کے مطابق ملک میں ایندھن کے بحران نے پی ایس اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی ابتر صورت حال واضح کر دی ہے۔ پی ایس او کی خراب مالی صورت حال کے باعث بینکوں سے قرضوں کی عدم وصولی کے سبب عوام کو پیٹرول کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کے باعث درآمدی بلوں کا بوجھ زیادہ ہوجائے گا جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے

متعلقہ عنوان :