کراچی میں منا فع خوروں کے خلاف انتظامیہ کاکریک ڈاؤن جا ری ہے ، کمشنر کراچی

پیر 26 جنوری 2015 13:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ نا جائز منا فع خوروں کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جو نا جائز منا فع خوری کے رحجان کے خا تمہ تک جا ری رہے گا۔ تاجروں کے خلاف بھی پرائس کنڑول کے تحت کارروائی کا جا رہی ہے۔ مہم کو مو ثر بنا نے کے لئے صارفین تنظیموں کو مہم میں شریک کیا گیا ہے۔

مہم کو نتیجہ خیز بنا نے کے لئے صارفین کا بھرپور تعاون درکار ہے۔صارفین نا جائز منافع خوری کے رحجان کو روکنے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔انھیں آگے بڑھ کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر نا چاہئے۔ وہ مقامی ہو ٹل میں کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ساتویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس 2015 سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ صارفین کے کر دار کو مو ثر بنا نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے ہی ٹاسک فورس بنائی جا چکی ہے۔ ٹاسک فورس کے کر دار کو نتیجہ خیز بنا نے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رابطہ و تعاون کے ساتھ کو ششیں کر نے کی حکمت عملی بنا ئی گئی ہے جس کے تحت شہر میں نا جائز منا فع خورو ں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صارفین کے تعاون سے انتظامیہ کی کو ششوں کے مثبت نتائج برا ٓمد ہو ئے ہیں۔نا جائز منا فع خور تاجر اور ریٹیلرز دونوں تقریب سے وفاقی سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کامران علی قریشی، ایس ایم منیر، سینٹر عبد الحسیب خان، ڈاکڑ برکت سعید میمن ، ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور کزیومرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین کو کب اقبال نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :