سانگھڑ کے قریب آٹے کی چکی کا مالک بے دردی سے قتل‘ شبہ میں 4 افراد گرفتار

پیر 26 جنوری 2015 13:49

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سانگھڑ کے قریب آٹے کی چکی کا مالک بے دردی سے قتل‘ شبہے میں 4 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں سکندر آباد میں آٹے کی چکی کے مالک 50 سالہ اصغر شر کو رات کو نامعلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیرومل پولیس نے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔