میرپور ماتھیلو کرکٹر رنے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں پر سنچری‘ 14 چھکے اور 4 چوکے شامل
پیر 26 جنوری 2015 13:52
میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) میرپور ماتھیلو میں ایک کرکٹر نے ریکارڈ قائم کردیا‘ 10 بالوں پر 50 رنز‘ 27 گیندوں پر سینچری‘ 14 چھکے اور 4 چوکے شامل۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کنگ کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو کے زیراہتمام چھٹا ایف ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرینڈز کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو نے ٹاس جیت کر کنگ کرکٹ کلب میرپور ماتھیلو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس میں کنگ کرکٹ کلب کے رحیم میرانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 بالوں پر نصف سنچری بنا لی جبکہ 27 بالوں پر سنچری مکمل کرلی۔
اس دران شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چھکے اور 4 چوکے بھی لگائے میرپور ماتھیلو کرکٹ کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں فرینڈز کرکٹ کلب صرف 132 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یہ مقابلہ کنگ کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ رحیم میرانی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.