1987کے ورلڈ کپ میں دو میچوں کی کارکردگی سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا ،کورٹنی والش

پیر 26 جنوری 2015 13:53

1987کے ورلڈ کپ میں دو میچوں کی کارکردگی سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا ،کورٹنی ..

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)ویسٹ انڈیز کے عظیم فاسٹ بولر کورٹنی والش نے کہا ہے کہ 1987کے ورلڈ کپ میں دو میچوں کی کارکردگی سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا اور ان میچوں کی وجہ سے میں میچ ونر بنا۔ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے موقع پر دیئے گئے ایک پیغام میں جمیکا سے تعلق رکھنے والے والش نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں مجھے جوئیل گارنر،مائیکل ہولڈنگ اور میلکم مارشل کے بغیر دورہ کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں انگلینڈ کے خلاف ایلن لیمب نے میری آخری 9گیندوں پر29رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتے ہوئے میچ میں دو وکٹ سے شکست ہوئی۔کراچی میں ہم نے سری لنکا کو با آسانی شکست دی۔تین دن بعد لاہور میں پاکستان کو آخری گیند پر جیت کے لئے دو رنز کی ضرورت تھی۔میں نے سلیم جعفر کو رن آؤٹ کرنے سے گریز کیا۔عبدالقادر نے میری آخری گیند پر چھکا مار کر ہمیں جیت سے محروم کردیا اور میرا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔والش نے کہا کہ ٹیسٹ میچوں میں پانچ سو اور ون ڈے میچوں میں227وکٹیں لینے کے باوجود مجھے ورلڈ کپ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔امید ہے کہ 2015کے ٹورنامنٹ میں نئے اسٹار منظر عام پر آئینگے ۔