کراچی کو بجلی کی فراہمی کا معاہدہ ختم، تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

پیر 26 جنوری 2015 13:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی فراہمی کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی فراہمی معطل ہو گی تو کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک بڑھ جائے گا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس بات سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کراچی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی بنا پر نہیں چل سکتا اگر بجلی کی کتوتی کی جاتی ہے تو مشہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک بڑھ جائے گا جس کے نتیجے میں صنعتی علاقے بد ترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں آ جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی کٹوتی کے معاملے پر کئی وفاقی وزرا سے ملاقات کی ہے۔ کے الیکٹرک کا چھ سو پچاس میگا واٹ کا معاملہ تا حال حل نہیں ہو سکا معاہدہ گذشتہ رات ختم ہو گیا جبکہ وفاق کی جانب سے معاہدے کی توسیع سے متعلق کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا وفاق اور کے الیکٹرک کے مابین پانچ سالہ معاہدے کے تحت وفاق نیشنل گریڈ سے چھ سو ساٹھ میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا پابند تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک معاہدے میں بغیر کسی تبدیلی کے توسیع چاہتی ہے جبکہ چند وفاقی وزرا نے اس بات پر اعتراض کیا ہے جس کے باعث وفاق نرخوں اور سبسڈی میں نئی شرائط معاہدے میں شامل کروانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات معاہدے کے ختم ہو نے کے باوجود بجلی کی فراہمی کو منقظع نہیں کیا گیا سیکرٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے بجلی فراہمی معاہدے پر فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرائط پر بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :