کارلٹن مڈ ٹرائی سیریز،بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ میچ بارش کی نذر

پیر 26 جنوری 2015 14:24

کارلٹن مڈ ٹرائی سیریز،بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ میچ بارش ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔جنوری 2015ء ) کارلٹن مڈ ٹرائی سیریز میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانیوالا 5واں میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ اوپنر شیکھر دھون ایک مرتبہ پھر بڑا سکور کر نے میں ناکام رہے اور 8رنز بنانے کے بعد سٹارک کا شکار بن گئے ۔

امبتی رائیڈو بھی 23رنز بنا کر مچل مارش کا شکار بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارت کا سکور جب69رنز 2کھلاڑی آؤ ٹ ہوا تو بارش کے باعث امپائرز کھلاڑیوں کو میدان سے باہر لے گئے اور مسلسل بارش نے میچ شروع نہ ہونے دیا جس کے بعد امپائرز نے میچ ختم کرنیکا اعلان کر دیا ۔ میچ کا نتیجہ نہ نکل پانے کے باعث بھارت اور آسٹریلیا کو 2،2پوائنٹس دیدیئے گئے جس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے مابین 30جنوری کو شیڈول مقابلہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا کریگی جبکہ میچ برابر یا غیر نتیجہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ فائنل میں جگہ بنا لے گی ۔

متعلقہ عنوان :