اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے عجلت میں منظور کرنے کا اعلان کیاہے اب اگر وہ مکر جاتے ہیں تو ان پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہو سکتا ہے۔شہریارمہر
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے عجلت میں منظور کرنے کا اعلان کیاہے اب اگر وہ مکر جاتے ہیں تو ان پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہو سکتا ہے۔شہریارمہر
پیر 26 جنوری 2015 14:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہر یار مہر نے کہاہے کہ اسپیکر نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے عجلت میں منظور کرنے کا اعلان کیاہے اب اگر اس بیان سے وہ مکر جاتے ہیں تو ان پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہو سکتا ہے۔جبکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہاہے کہ 27جنوری کوکاشکاروں کی حمایت ہونے والے دھرنے میں پورا سندھ شریک ہوگا۔
وہ پیرکو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔شہریارمہرنے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کے 4 ووٹ کم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے ارکان کی استعفے منظو رکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لیڈر اور حکومت میں شامل افراد تکبرمیں بیان دینے کے بعد دوسرے دن اس سے مکر جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
اسپیکر کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آسکاہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کی قانونی حیثیت کیا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں شہر یا مہرنے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں ہونے والے کرپشن کی تحقیقات کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں ۔دریں اثناء میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہاکہ سنا ہے کہ حکومت گنے کے نرخ 182پرعملدرآمد کے لیے قرارداد لانا چاہتی ہے،اب قرارداد کا وقت گذرگیا ہے،سرکاری حکم نامے پرعمل کرانا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ قرارداد ایک مسخرہ پن ہے ہم ان باتوں پریقین نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے گنے کی قیمت پر نوٹس لینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ نے اس سے قبل بھی دس بارنوٹس لیا مگرکچھ نہیں ہوا۔ارباب غلارحیم نے کہاکہ میرے زمانے میں گنے کی کرشنگ یکم اکتوبر سے ہوتی تھی، چاول اورکپاس کی فصلوں میں کاشتکاروں کونقصان ہواہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.