پولیس نے دومختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلراور ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا

پیر 26 جنوری 2015 14:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پولیس نے دومختلف کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلراور ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلبرگ چوہدری اسد نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا کے علاقے گبول ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے 7 جنوری کو اسی علاقے میں ایک تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ مقتول تاجر کی والدہ نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم کے ان کے ساتھ اختلافات تھے جبکہ ملزم نے مقتول تاجر سے بھتہ بھی طلب کیا تھا ۔ اورنگی ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ اورنگی ٹاون کے علاقے پاکستان بازار میں مطلوب بھتہ خور، آرزوکی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے کاروائی کرکیملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :