شرح سود میں نمایاں کمی کا اعلان، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھ گیا

پیر 26 جنوری 2015 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) شرح سود میں نمایاں کمی نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھا دیا۔100انڈیکس میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 400پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 424 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 1 فیصد کی نمایاں کمی کے باعث شیئر بازار کے سرمایہ کارزیادہ سرگرم نظر آرہے ہیں جن کی جانب سے سیمنٹ ،ٹیکسٹائل اور فرٹیلائزرسیکٹر میں زائد سرمایہ کاری دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :