عبدالقادر نے ورلڈ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

پیر 26 جنوری 2015 15:02

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر عبدالقادر نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے مناسب انداز میں تیاریاں نہیں کی گئی ہیں۔ سابق چیف سیلیکٹرعبدالقادرنے کہا کہ تمام ٹیمیں طویل عرصے سے ورلڈکپ جیسے ایونٹ کی تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ ہماری ٹیم کا معاملہ الٹ نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے نائب کپتان کے نام کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے اگر مصباح الحق ممکنہ طور پر مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے یا بعد میں انجری کا شکار ہو گئے تو کوئی متبادل کپتان بھی تیار نہیں کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار نے اس معاملے پرغیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل جن کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا تھا، انھیں میگا ایونٹ کے لیے حتمی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔