جنوبی افریقا کا آخری میچ میں تجربہ کارکھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

پیر 26 جنوری 2015 15:02

کیپ ٹاوٴن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) جنوبی افریقا کے تجربہ کار کھلاڑیوں کوویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں آرام دیاجائے گا۔جنوبی افریقا کے سلیکٹروں نے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ اور فاسٹ بولرڈیل اسٹین کو آخری میچ میں آرام دینے جبکہ کپتان اے بی ڈی ولیئرز کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآکردیاہے اور ممکنہ طورپر آخری میچ میں آرام دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے کوچ رسل ڈومینگو نے ہم اگلے دومیچوں میں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو موقع دیناچاہتے ہیں تاکہ ہر کھلاڑی اپنی کارکردگی دکھاسکے۔انھوں نے کہا کہ کپتان اے بی ڈی ولیئرز کو دومیچوں میں شامل کرنا ٹھیک نہیں ہے میں سلیکٹروں کی تصدیق کا انتظارکررہاہوں لیکن میرا منصوبہ ہے کہ مورنے وین ویک کو اگلے میچ میں شامل کروں اور میڈیکل کمیٹی کی جانب سے اجازرت ملنے پر کوئنٹن ڈی کاک کو آخری گیم میں شما ل کیاجائے گا۔ جنوبی آفریقا سیریز پہلے3-1سے اپنے نام کرچکاہے۔ آخری میچ 28جنوری کو سنچورین میں کھیلاجائے گا۔