ایک روزہ کرکٹ کو ٹی 20کرکٹ سے زیادہ خطرہ ہے، جیک کیلس

پیر 26 جنوری 2015 15:03

جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرجیک کیلس نے کہاہے ایک روزہ کرکٹ کو ٹی 20کرکٹ سے زیادہ خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹوئنٹی 20کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ٹیسٹ کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ ایک روزہ کرکٹ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :