ٹانک ، لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 جنوری 2015 15:09

ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ٹانک میں لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا‘ مظاہرین نے پیسکو دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد دفتر کو آگ لگادی‘ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ٹانک میں طویل ترین لوڈشیڈمنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پیسکو کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کرکے دفتر کو آگ لگادی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی جب دفتر میں لگی آگ بجھانے کیلئے آئی تو مظاہرین نے اس پر پتھراؤ کردیا جس پر فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھائے بغیر ہی واپس چلی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور مظاہرہ جاری رکھا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے عوام کو منتشر کرنے کا عمل جاری رکھا اور ماحول کو کنٹرول کرلیا۔

متعلقہ عنوان :