لاہور،محکمہ ایجوکیشن سکولز میں ایجوکیٹرز بھرتی کیلئے فارم جمع کروانے کے آخری دن لمبی قطاریں

پیر 26 جنوری 2015 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) محکمہ ایجوکیشن سکولز میں ایجوکیٹرز بھرتی کیلئے فارم جمع کروانے کے آخری دن ایجوکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور ہال روڈ میں لمبی قطاریں لگ گئیں درخواست فارمز فائلیں فروخت کرنے والوں نے دفاتر کے باہر لوٹ سیل لگا دی، 50سے 100روپے میں فارمز فروخت کیے گئے ، فارمز بھرنے اور تصدیق کروانے کے علیحدہ چارجز مقرر کیے گئے ، انتظامیہ اور ای ڈی او پرویز اختر کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کی گئی جبکہ درخواستیں قطارمیں لگے بغیر جمع کروانے والوں نے بھی دیہاڑی لگا لی، 150 سے زائد مرد وخواتین لمبی قطار اور فارمز درست نہ ہونے کی وجہ سے درخواستیں جمع کروانے سے محروم ہو گئے، 1772 آسامیوں کیلئے گزشتہ روز آخری تاریخ مقرر تھی، درخواست دہندہ نے مختلف مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :