فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان میں عوامی ردعمل اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

پیر 26 جنوری 2015 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان میں عوامی ردعمل اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل ڈنمارک اور ناروے میں جب خاکے شائع ہوئے تھے اور متنازعہ فلم ریلیز کی گئی تھی اس وقت بھی پاکستان بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور قومی حکومت نے ایک روزہ شان مصطفی کے حوالے سے دن منایا گیا تھا، گزشتہ روز وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ بات زیر غور آئی ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف سرکاری سطح پر پاکستانی قوم کا احتجاج اقوام عالم کو ریکارڈ کروایا جائے، اس سلسلہ میں رواں ہفتے میں ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ایوان بالا اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین وزراء کے علاوہ دیگر ممالک کی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی

متعلقہ عنوان :